بھارت نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم بھی حاصل کی، دوسری ٹیموں پر بھی ڈالرز کی بارش


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 2007 کے بعد دوسری بار ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی اور اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم بھی حاصل کی ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی فاتح بھارتی ٹیم کو 24 لاکھ 50 ہزار ڈالرز انعامی رقم ملی جو پاکستانی 68 کروڑ 28 لاکھ 75 ہزار روپے بنتے ہیں۔ ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم جنوبی افریقہ کو 12 لاکھ 80 ہزار ڈالرز ملے جو پاکستانی روپوں میں 35کروڑ 67 لاکھ 67 ہزار بنتے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق سیمی فائنلز تک پہنچنے والی دونوں ٹیموں افغانستان اور انگلینڈ کو بالترتیب 7 لاکھ 87 ہزار 5 سو امریکی ڈالرز دیے گئے ہیں۔ سُپر8 مرحلے سے سیمی فائنل کے لیےکوالیفائی نہ کرنے والی 4 ٹیموں کو 3 لاکھ 82 ہزار 5 سو ڈالرز دیے گئے ہیں۔

اسی طرح میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو 31 ہزار ایک سو 54 ڈالرز جب کہ 9ویں سے 12 ویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 2 لاکھ 47 ہزار 5 سو ڈالرز اور 13 ویں سے 20 ویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز دیے گئے ہیں۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

15 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

17 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

20 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

39 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

43 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

47 mins ago