صدر آصف زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کردی، صدر کے دستخطوں کے ساتھ بل قانون بن گیا، فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی، فنانس ترمیمی بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوجائے گا۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کردی۔صدر آصف زرداری کے دستخطوں کے ساتھ ہی بل قانون بن گیا جبکہ فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی۔صدر کے دستخطوں کے بعد نیا وفاقی بجٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گا، وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار 877 ارب روپے ہے۔

فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں ردوبدل کیا گیا ہے، فنانس بل کے لاگو ہونے سے 200 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لاگو ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فنانس ترمیمی بل 2024 صدر مملکت آصف زرداری کو بھجوایا تھا۔بل اورمتعلقہ دستاویزات پر وزیر اعظم شہباز شریف کے بھی دستخط ثبت تھے جبکہ قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ فنانس بل 2024 جمعہ کے روز منظور کیا تھا۔

Recent Posts

ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی نئی قیمتوں کا…

8 mins ago

کوئٹہ میں 19 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں 19جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماعی شادیوں…

22 mins ago

بلوچستان میں بھی زراعت کا شعبہ انکم ٹیکس نیٹ میں آنے والا ہے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف شرائط: کیاہیں بلوچستان میں بھی زراعت کا شعبہ انکم ٹیکس نیٹ…

27 mins ago

پنجگور ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کرے، بی این پی کا مطالبہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور بے امنی کی لپیٹ میں ہے یہاں نہ تعلیمی ادارے محفوظ ہیں نہ…

32 mins ago

بلوچستان آنے والے جیولرز کو تحفظ دیا جائے، آل پاکستان سرافہ یونین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل پاکستان سرافہ جیمز اینڈ جیولرز گروپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا آصف رمضان…

39 mins ago

مرحوم واجہ بشیر احمد بلوچ پبلک لائبریری جلد بحال کی جائے، تربت کے طلبا کا مطالبہ

تربت(قدرت روزنامہ)کلاتک سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے کہا ہے کہ ہمیں انتہائی افسوس کے…

52 mins ago