محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر


لاہور(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کل اعتراض کے ساتھ کیس پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متاثرہ فریق نا ہونے کا اعتراض لگایا تھا۔
واضح رہے کہ 28 جون کو درخواست شہری مشکور حسین نے ماہر قانون ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے اپیل دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، پی سی بی اور محسن نقوی فریق کو بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے، آئین کے ارٹیکل 63 کےتحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ 5 اپریل 2024 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب، بلوچستان اور اسلام آباد سے منتخب ہونے والے سینیٹرز کے نوٹیفیکیشن جاری کیے تھے۔
پنجاب سے محسن نقوی کا آزاد حیثیت میں اور جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے احد چیمہ، پرویز رشید، طلال چوہدری اور ناصر محمود کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔
6 فروری کو اُس وقت کے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 3 برس کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب کیا گیا تھا۔
الیکشن میں پی سی بی بورڈ آف گورنر میں شامل مصطفیٰ رمدے اور محسن نقوی مدِمقابل تھے، تاہم مصطفیٰ رمدے نے بھی محسن نقوی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

4 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

11 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

14 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

15 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

19 mins ago

مائیں شادی کے بعد بیٹوں کو لیکچر نہ دیں انہیں خود سیکھنے دیں: اسما عباس

کراچی (قدرت روزنامہ )سینئر اداکارہ اسما عباس نے ساسوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ…

29 mins ago