افغان خواتین کے حقوق سے متعلق معاملات ’اندرونی‘ مسئلہ ہے، طالبان حکومت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)طالبان حکام نے اقوام متحدہ کی زیر قیادت مذاکرات سے قبل کہا ہے کہ خواتین کے حقوق سے متعلق مطالبات ’افغانستان کا مسئلہ‘ ہے، ان مذاکرات میں افغان خواتین کی غیر شمولیت نے تنقید کو جنم دیا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی حکومت، جس نے 2021 میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے خواتین پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اتوار کو قطر میں شروع ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور میں اپنا پہلا وفد بھیجے گی۔
سول سوسائٹی کے نمائندے، بشمول خواتین کے حقوق کے گروپس، سرکاری بات چیت کے بعد منگل کو بین الاقوامی ایلچیوں اور اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں شرکت کریں گے۔
حقوق کے گروپوں نے افغان خواتین کو اہم اجلاسوں سے باہر رکھنے اور انسانی حقوق کے مسائل کو ایجنڈے میں شامل نہ کرنے کی مذمت کی ہے۔
حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نئے مذاکرات کے موقع پر کابل میں ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ طالبان حکام خواتین سے متعلق مسائل کو تسلیم کرتے ہیں۔
وفد کی قیادت کرنے والے حکومتی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن یہ مسائل افغانستان کے مسائل ہیں، ہم افغانستان کے اندر مسائل کے حل کا ایک منطقی راستہ تلاش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ خدا نہ کرے، ہمارا ملک دوبارہ تنازعات اور انتشار کا شکار نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت اجلاسوں میں تمام افغانستان کی نمائندگی کرے گی اور ان کے اختیار کے پیش نظر صرف افغان ہی میز پر ہوں۔
انہوں نے کہا اگر افغان کئی چینلز کے ذریعے شرکت کرتے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ ہم ابھی تک بکھرے ہوئے ہیں، ہماری قوم اب بھی متحد نہیں ہے۔
یہ مذاکرات مئی 2023 میں اقوام متحدہ کی طرف سے شروع کیے گئے تھے اور ان کا مقصد طالبان حکام کے ساتھ مشغولیت کے حوالے سے بین الاقوامی رابطہ کو بڑھانا ہے، جنہوں نے اقتدار میں آنے کے بعد مغربی حمایت یافتہ حکومت کو بے دخل کر دیا تھا۔
طالبان کی حکومت کو کسی بھی ریاست نے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ، خواتین کے حقوق کے مسائل بہت سے ممالک کے لیے ایک اہم نکتہ ہیں۔
طالبان حکام کو گزشتہ سال دوحہ میں ہونے والے پہلے مذاکرات میں مدعو نہیں کیا گیا تھا اور انہوں نے دوسری کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا تھا، اور مطالبہ کیا تھا کہ وہ ہی واحد افغان نمائندے ہوں، تیسرے دور کے لیے یہ شرط پوری ہو گئی ہے۔

Recent Posts

عمران خان کی قید عالمی قوانین کی خلاف ورزی، فوری رہا کیا جائے، اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ نے کہا ہے کہ…

21 mins ago

ڈونلڈ ٹرمپ کو کرمنل کیسز میں جزوی استثنیٰ مل گیا، جو بائیڈن کی فیصلے پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور سابق صدر استغاثہ…

26 mins ago

پاکستان سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد پر محکمہ خارجہ کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ…

39 mins ago

ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی نئی قیمتوں کا…

47 mins ago

کوئٹہ میں 19 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں 19جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماعی شادیوں…

1 hour ago

بلوچستان میں بھی زراعت کا شعبہ انکم ٹیکس نیٹ میں آنے والا ہے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف شرائط: کیاہیں بلوچستان میں بھی زراعت کا شعبہ انکم ٹیکس نیٹ…

1 hour ago