فلپائن: پٹاخے بنانے والے گودام میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، 38 زخمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایمرجنسی سروسز نے بتایا ہے کہ جنوبی فلپائن میں پائروٹیکنکس (پٹاخے بنانے والے) ایک گودام میں ہونے والے زبردست دھماکے میں ایک 4 سالہ بچے سمیت 5 افراد ہلاک اور 38 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق آگ کے تفتیش کار لوئیجی چھان نے اتوار کو اے ایف پی کو بتایا کہ ہفتہ کی سہ پہر زمبوانگا سٹی سائٹ پر ہونے والے دھماکے سے زمین میں ایک بڑا گڑہا پر گیا جبکہ ملبہ قریبی عمارتوں اور مکانات میں جا گرا اور آگ بھڑک اٹھی۔
لوئیجی چھان نے کہا کہ گودام کے 4 کارکن اور عملے میں سے ایک کا 4 سالہ بیٹا اس حادثے ہلاک ہوگئے۔
سٹی ڈیزاسٹر آفس نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں مزید 38 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام نے کہا کہ وہ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جس سے 20 میٹر (66 فٹ) گڑھا پڑ گیا، ڈپو کی دیواریں اکھڑ گئیں اور قریبی سافٹ ڈرنکس فیکٹری، اناج اور آٹے کے گودام اور علاقے کے گھروں پر ملبے جا گرے۔
لوئیجی چھان نے اے ایف پی کو بتایا آگ کی سب سے زیادہ ممکنہ وجہ گودام میں رکھی ہوئی پائروٹیکنکس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کا دائرہ 3,000 مربع میٹر (0.8 ایکڑ) سے زیادہ تک پھیلا ہوا ہے اور آگ پر قابو پانے میں فائر فائٹرز کو دو گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔

Recent Posts

عمران خان کی قید عالمی قوانین کی خلاف ورزی، فوری رہا کیا جائے، اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ نے کہا ہے کہ…

2 mins ago

ڈونلڈ ٹرمپ کو کرمنل کیسز میں جزوی استثنیٰ مل گیا، جو بائیڈن کی فیصلے پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور سابق صدر استغاثہ…

7 mins ago

پاکستان سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد پر محکمہ خارجہ کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ…

19 mins ago

ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی نئی قیمتوں کا…

27 mins ago

کوئٹہ میں 19 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں 19جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماعی شادیوں…

41 mins ago

بلوچستان میں بھی زراعت کا شعبہ انکم ٹیکس نیٹ میں آنے والا ہے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف شرائط: کیاہیں بلوچستان میں بھی زراعت کا شعبہ انکم ٹیکس نیٹ…

46 mins ago