کوہلی بعد روہت بھی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

ممبئی(قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بارباڈوس میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سال 2007 میں دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والے بھارتی ٹیم کو روہت شرما نے 17 بعد ٹائٹل کا جتوایا، فتح کے بعد بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

بعدازاں پریس کانفرنس میں روہت شرما نے بھی ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو چونکا دیا۔

انہوں نے کہا کہ فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔

روہت شرما کا کیرئیر:

159 ٹی20 انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی اور اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ 4 ہزار 231 رنز اسکور کیے جس میں انکی اوسط 32.05 رہی۔

اس ٹی20 کیرئیر میں 5 سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ سب سے زیادہ 205 چھکے لگانے کا اعراز بھی بھارتی بیٹر کے نام ہے۔

Recent Posts

عمران خان کی قید عالمی قوانین کی خلاف ورزی، فوری رہا کیا جائے، اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ نے کہا ہے کہ…

7 mins ago

ڈونلڈ ٹرمپ کو کرمنل کیسز میں جزوی استثنیٰ مل گیا، جو بائیڈن کی فیصلے پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور سابق صدر استغاثہ…

12 mins ago

پاکستان سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد پر محکمہ خارجہ کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ…

25 mins ago

ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی نئی قیمتوں کا…

33 mins ago

کوئٹہ میں 19 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں 19جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماعی شادیوں…

47 mins ago

بلوچستان میں بھی زراعت کا شعبہ انکم ٹیکس نیٹ میں آنے والا ہے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف شرائط: کیاہیں بلوچستان میں بھی زراعت کا شعبہ انکم ٹیکس نیٹ…

52 mins ago