وزیر دفاع کا بیان سے ظاہر ہوتاہے کہ پاک افغان تعلقات بہتر نہیں: فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )جمعیت علما ئے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کا انداز پاک افغان تعلقات بہتر ہونے کی علامت نہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو پر ردعمل میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاں ایسی جنگی تربیت کے نتیجے میں فیصلے ہوں گے تو پھر اسی طرح ہوگا، ایسے فیصلوں سے پھر خطے میں کوئی ہمارا دوست نہیں رہے گا۔جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ نہ ہماری آنکھیں کھلی ہیں اور نہ ہی ہمارے دل کی آنکھیں کھلی ہیں۔خیال رہے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا تھا کہ افغان حکومت سے تعاون کی امید تھی لیکن وہ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں، ہم حملے کرنے والوں کو کیک پیسٹری تو کھلائیں گے نہیں۔

Recent Posts

یکم جولائی سے گھریلو صارفین پر عائد فکسڈ چارج کی تفصیلات سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے گھریلو صارفین پرعائد…

11 mins ago

خواجہ آصف نے بھی ٹیکسوں کی بھرمار والے وفاقی بجٹ پر سوال اٹھا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن کے بعد اب حکمراں جماعت کے سینئر رہنما اور وزیردفاع خواجہ…

15 mins ago

ورلڈکپ جیتنے کے بعد روہت شرما نے پچ کی مٹی کیوں کھائی ؟ وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے…

22 mins ago

بلوچستان میں کل سے بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سپیل 3جولائی سے داخل ہونے…

24 mins ago

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کن شہروں میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک…

30 mins ago

عدت نکاح کیس ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے، جج افضل مجوکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان…

30 mins ago