لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹ میچز کے دوران روڈ بلاک کرنے سے روک دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹ میچز کے دوران روڈ بلاک کرنے سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک کو بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، اس دوران سی ٹی او‘ قائم مقام سی ای او پی سی بی اور دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے ، اس موقع پر جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹل کمیشن کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں 60 لاکھ گاڑیاں چلتی ہیں اور ٹریفک جام ہونے سے فضا آلودہ ہوجاتی ہے کیوں کہ اگر 50 فیصد ٹریفک جام ہو تو 15 لاکھ گاڑیاں سڑکوں پر پھنس جاتی ہیں۔ تمام دلائل اور رپورٹ کی روشنی میں لاہور ہوئی کورٹ نے دوران میچز ٹریفک بلاک نہ کرنے کا حکم دے دیا اور اپنے ریمارکس میں عدالت نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی پامالی نہیں کی جاسکتی ، لاہور ہائی کورٹ نے 12 اکتوبر کو ہوم سیکرٹری پنجاب کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

3 mins ago

مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس اہلکار کی ڈی چوک میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کی نماز جنازہ…

5 mins ago

وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی…

13 mins ago

جب اللہ نے پہلے سے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی ہے تو انسان کے اپنے اختیار میں کیا ہے؟،اداکارہ یشما گل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے…

21 mins ago

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت…

23 mins ago

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی…

44 mins ago