کراچی؛ سی ٹی ڈی نے ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کرنیوالے 2 سہولت کار گرفتار کرلیے


کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ (سی ٹی ڈی) نے سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی مالی معاونت کرنے والے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسن گل محسود اور بشیر احمد شامل ہیں، دونوں ملزمان کے نام دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے پر حکومت سندھ نے فورتھ شیڈول میں بھی نوٹیفائڈ کر رکھے ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کی کثیر رقم برآمد ہوئی ہے۔ امیر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی ہدایت پر ملزمان نے فنڈنگ کی حاصل کردہ رقم میں سے 2 خودکار جدید 9ایم ایم پستول بھی خریدے تھے۔ دونوں پستول ملزمان کی نشاندہی پر برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سپر مارکیٹ علاقہ تھانہ گلزار ہجری پر غیر قانونی ٹرک اڈہ چلا رہے تھے، اڈے سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم سے تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتے ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں ٹیرر فنڈنگ و اسلحہ کے مقدمات درج کیے گئے۔

Recent Posts

یکم جولائی سے گھریلو صارفین پر عائد فکسڈ چارج کی تفصیلات سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے گھریلو صارفین پرعائد…

10 mins ago

خواجہ آصف نے بھی ٹیکسوں کی بھرمار والے وفاقی بجٹ پر سوال اٹھا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن کے بعد اب حکمراں جماعت کے سینئر رہنما اور وزیردفاع خواجہ…

14 mins ago

ورلڈکپ جیتنے کے بعد روہت شرما نے پچ کی مٹی کیوں کھائی ؟ وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے…

20 mins ago

بلوچستان میں کل سے بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سپیل 3جولائی سے داخل ہونے…

23 mins ago

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کن شہروں میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک…

28 mins ago

عدت نکاح کیس ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے، جج افضل مجوکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان…

28 mins ago