موٹرسائیکل کے پہیے میں برقع پھنسنے سے لڑکی ہلاک


کراچی(قدرت روزنامہ) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گلشن نیپا فلائی اوور کے نیچے چیز اپ اسٹور کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 24 سالہ ایلیا دختر ذوالفقار کے نام سے کی گئی جو کہ والد کے ہمراہ جا رہی تھی کہ اس کا برقع موٹر سائیکل کے پہیے میں پھنس گیا جس کی وجہ سے وہ سڑک پر گر گئی اس دوران عقب سے آنے والی نامعلوم گاڑی نے اسے روند دیا جس کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس واقعے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
دریں اثنا عائشہ منزل سے سے واٹر پمپ فیڈرل بی ایریا جانے والی شارع پاکستان پر ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ عبدالباسط کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم گلبرگ پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

Recent Posts

گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو صارفین ریلیف سے محروم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ای سی سی کی منظوری کے بعد اوگرا نے گیس کی نئی…

10 mins ago

گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری،گھریلو صارفین ریلیف سے محروم

اسلام آباد( قدرت روزنامہ ) ای سی سی کی منظوری کے بعد اوگرا نے گیس…

14 mins ago

یکم جولائی سے گھریلو صارفین پر عائد فکسڈ چارج کی تفصیلات سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے گھریلو صارفین پرعائد…

31 mins ago

خواجہ آصف نے بھی ٹیکسوں کی بھرمار والے وفاقی بجٹ پر سوال اٹھا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن کے بعد اب حکمراں جماعت کے سینئر رہنما اور وزیردفاع خواجہ…

35 mins ago

ورلڈکپ جیتنے کے بعد روہت شرما نے پچ کی مٹی کیوں کھائی ؟ وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے…

42 mins ago

بلوچستان میں کل سے بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سپیل 3جولائی سے داخل ہونے…

44 mins ago