نئی دہلی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی کپتان روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہاردک پانڈیا کو قیادت سنبھالنے کی ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے .
بھارتی ٹیم نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا .
بھارت اس سے قبل 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چیمپیئن بنا تھا . جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل جیتنے کے بعد کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کردیا . روہت شرما ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بھارتی کپتان کی حیثیت سے کھیلیں گے .
روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو کپتان بنائے جانے کے قوی امکانات ہیں . ہاردک پانڈیا بھارتی ٹیم کے نائب کپتان کی حیثیت سے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل تھے .
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا کو کپتان بنانے کی خبریں بھی سامنے آئے تھیں . صرف یہی نہیں رواں سال آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی کپتانی بھی روہت شرما سے لے کر ہاردک پانڈیا کو سونپی گئی تھی .
. .