روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد کس کا بھارتی ٹیم کا کپتان بننے کا امکان ؟ نام سامنے آ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی کپتان روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہاردک پانڈیا کو قیادت سنبھالنے کی ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے۔

بھارتی ٹیم نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بھارت اس سے قبل 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ چیمپیئن بنا تھا۔جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل جیتنے کے بعد کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کردیا۔ روہت شرما ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بھارتی کپتان کی حیثیت سے کھیلیں گے۔

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو کپتان بنائے جانے کے قوی امکانات ہیں۔ ہاردک پانڈیا بھارتی ٹیم کے نائب کپتان کی حیثیت سے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل تھے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا کو کپتان بنانے کی خبریں بھی سامنے آئے تھیں۔ صرف یہی نہیں رواں سال آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی کپتانی بھی روہت شرما سے لے کر ہاردک پانڈیا کو سونپی گئی تھی۔

Recent Posts

’لوگ جو بھی کہیں ہم اس کی پرواہ نہیں ‘محمد رضوان نے موقف جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شرمناک کارکردگی کے بعد…

6 mins ago

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیسز میں…

8 mins ago

کراچی سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار،کئی منسوخ

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی…

15 mins ago

بلوچستان میں 3جولائی سے بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا اسپیل 3جولائی سے داخل ہونے کا…

16 mins ago

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل سامنے آ گیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے ایوان نمائندگان میں پاکستان سے…

25 mins ago

کے پی میں 9 دہشت گردوں کی ہلاکت، قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے: شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا قیامِ…

30 mins ago