شہباز شریف اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں، مسائل کا آخری حل مذاکرات ہیں،اپنا کردار نبھائیں گے : آفتاب شیرپاو کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ ملکی مفاد میں اپوزیشن سمیت سب کو ساتھ لیکر چلیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو¿ کا کہنا تھاکہ اس وقت جنگ اسٹبلشمنٹ اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان ہے، ہم حکومت اور اپوزیشن کے خد و خال سے متفق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں موجودہ حالات میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، حکومت اچھے کام کرے تو ہم اسے سراہیں گے لیکن جہاں پر وہ غلطی کریں گے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنائیں گے، عوام کے مفادات کے لئے کام کریں گے۔ آفتاب شیر پاو¿ نے یہ بھی کہا کہ جنگ اسٹیبلشمنٹ اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان ہے، اب ان کا کام ہے کہ وہ کس طریقے سے بانی چیئرمین پی پی ٹی آئی کو ہینڈل کرتے ہیں کیونکہ وہ جیل سے باہر لوگوں میں انتشار پیدا کرتے ہیں۔قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کے لئے سب کو ملکی مفاد کے لئے بات چیت کرنی چاہئے، چین کے وزیر نے کہا کہ اندرونی عدم استحکام پر قابو کیا جائے، میں سب سیاسی پارٹیوں سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ آخری حل مذاکرات ہی ہیں ، ساتھ بیٹھ کر ملک کے مسائل کا حل نکالیں۔آفتاب شیرپاو¿ کا کہنا تھا پی ٹی آئی جب حکومت میں تھی انھوں نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام نہیں کیا تھا، اب شہباز شریف ملک کے مفاد کے لئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں۔

Recent Posts

کراچی سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار،کئی منسوخ

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی…

6 mins ago

بلوچستان میں 3جولائی سے بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا اسپیل 3جولائی سے داخل ہونے کا…

7 mins ago

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل سامنے آ گیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے ایوان نمائندگان میں پاکستان سے…

16 mins ago

کے پی میں 9 دہشت گردوں کی ہلاکت، قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے: شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا قیامِ…

22 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورہ کچلاک کے موقع پر مفتی محمود اسپتال میں غیر حاضر ڈاکٹرز اور طبی عملے کے خلاف کارروائی شروع

ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت چار لیڈی میڈیکل آفیسرز ، چھ میڈیکل افسران معطل كردئىے گئے…

25 mins ago

فنڈز کی بندر بانٹ؛ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف ارکان اسمبلی کی پارٹی قیادت کو شکایات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے ارکان نے فنڈز کی بندربانٹ پر پیپلز پارٹی…

43 mins ago