پیٹرولیم لیوی کا اطلاق کل سے نہیں کررہے، نئی پنشن سکیم پر کل سے اطلاق ہوگا: وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ پیٹرولیم لیوی کا اطلاق کل سے نہیں کررہے، نئی پنشن سکیم پر کل سے اطلاق ہوگا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی پیک ٹو کے تحت پاکستان میں برآمدات بڑھیں گی،پیٹرولیم لیوی کا اطلاق کل سے نہیں کررہے، یہ آخری حد رکھی گئی ہے، پہلے یہ حد 80 روپے تھی، اب 70 کردی ہے۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ ورلڈ بینک داسوڈیم کیلئے ایک ارب ڈالر کی منظوری دے چکا ہے،بیرونی فنانسنگ ہورہی ہے مائیکرو سٹیبلیٹی کی طرف جارہے ہیں،فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے اپنے اہداف مکمل کرلئے ہیں۔محمد اورنگزیب کا اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہنا تھا کہ ٹیکس ٹو گروس ڈومیسٹک پراڈکٹ (جی ڈی پی) کو13فیصد کریں گے، پاور سیکٹر اور پیٹرولیم سیکٹر میں ریفارمز لائیں گے، اگر حکومتی ملکیتی اداروں کا نقصان روک لیا تومعیشت بہترہوگی۔وزیرخزانہ نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کی جارہی ہے، اس سے چوری اور کرپشن ختم ہوگی ،ایف بی آرمیں جتنا انسانی عمل کم ہوگا کرپشن کم ہوگی، سیلز ٹیکس میں 750 ارب کی کرپشن سامنے آئی ہے، وزیراعظم نے کل بھی ایف بی آرڈیجیٹلائزیشن پر اجلاس کیا۔انھوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں پر ٹیکس عائد کیا ، اس ملک میں 3.9 ٹریلین کی ٹیکس چھوٹ ہے ، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) پروگرام شرائط کے تحت یہ چھوٹ دینی ہے، 2022 میں ریٹلیرز پر ٹیکس عائد ہوجانا چاہئے تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک تاجر دوست سکیم میں 42 ہزارریٹیلرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، کل سے ان پر ٹیکس عائد کر دیا جائے گا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس بجٹ میں سپلائی سائیڈ کو بھی ٹیکس نیٹ میں لائے ہیں،ہم نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی)میں کٹوتی کی ہے ،پی ایس ڈی پی کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پرجائیں گے, نئی پینشن سکیم پر کل سے اطلاق ہوگا۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا ،برمدآت بڑھائیں گے ،اس پرٹیکس نہیں انکم پرٹیکس ہے، برآمد کنندگان کے ٹیکس ریفنڈز آئندہ تین روزمیں ادا کریں گے۔

Recent Posts

بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارج کی تفصیلات، یکم جولائی سے اطلاق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیپرا کی طرف سے گھریلو صا رفین پر عائد فکسڈ چارج یکم…

4 mins ago

190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظورکرلی گئی،احتساب عدالت نے…

4 mins ago

فواد چوہدری پولیس دیکھ کر ایسے بھاگے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو: شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا…

7 mins ago

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

لاہور (قدرت روزنامہ )ادارہ شماریات نے جون 2024 کی مہنگائی رپورٹ جاری کر دی جس…

12 mins ago

سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان میں بحران ہے: شبلی فراز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا ہےکہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ…

13 mins ago

سوات: نجی سکول کی چھت گرنے سے 19 بچے زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

سوات ( قدرت روزنامہ ) تحصیل مٹہ میں نجی سکول کی چھت گرنے سے 19بچے…

28 mins ago