اپنے لیے اللّٰہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں، مہوش حیات


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ میں اپنے لیے اللّٰہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں۔مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالوں کا جواب دینے کا فیصلہ کیا تو انسٹاگرام پر سیکڑوں سوالات کی لائن لگ گئی۔
مداحوں نے اداکارہ سے ذاتی زندگی، پسند نا پسند سے لے کر پروفیشنل لائف سمیت دیگر سوالات کیے جس کے مہوش حیات نے جوابات بھی دیے۔
ایک سوال کا مہوش حیات نے جواب دیا کہ اللّٰہ پر میرا غیر متزلزل یقین اور اس کی مجھ سے محبت وہ قوت ہے جو مجھے مشکل دنوں سے گزارتی رہتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے لیے اللّٰہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں اور یہ جان کر سکون حاصل کرتی ہوں کہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہے، اللّٰہ ہر چیلنج میں میری رہنمائی کرتا ہے اور مجھے طاقت سے نوازتا ہے۔
مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ میرے راستے میں جو بھی آئے گا اس کا سامنا کرنے کے لیے یہی ایمان مجھے امید اور حوصلہ دیتا ہے، اللّٰہ کی محبت اور رحمت ہمیشہ غالب رہے گی۔

Recent Posts

عمران خان کی گرفتاری بلاجواز اور انھیں نااہل قرار دینے کیلیے تھی، یواین گروپ

نیویارک(قدرت روزنامہ) جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے صوابدیدی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ کا…

10 mins ago

راہول گاندھی کا حضرت محمد مصطفیٰ پر درود ،بی جے پی سیخ پا ہوگئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا سے خطاب…

13 mins ago

یو این او کا اعتراض مسترد، حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کو داخلی معاملہ قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران…

15 mins ago

میمونکی میں روڈ کنارے آئی ای ڈی کا دھماکہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور 4اہلکار شدید زخمی

قلات (قدرت روزنامہ) میمونکی میں روڈ کنارے آئی ای ڈی کا دھماکہ ۔ دھماکے میں…

17 mins ago

بال ٹیمپرنگ کا الزام،آکاش چوپڑا نے انضمام الحق کو چیلنج کردیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے قومی ٹیم کے…

20 mins ago

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے جے یو آئی کے ساتھ مذاکرات کے مؤقف کی تائید کردی

پی ٹی آئی کی 5رکنی کمیٹی جلد جے یو آئی سے مذاکراتی نشست کرے گی،…

28 mins ago