سمندر پر تفریح کیلیے جانیوالے خاندان کی کوسٹر الٹ گئی، 7 افراد جاں بحق


کراچی (قدرت روزنامہ)ساحل سمندر ہاکس بے پر تفریح کے لیے جانیوالے خاندان کی کوسٹر کو خوفناک حادثہ پیش آیا خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والا خاندان کوسٹر میں سوار ہوکر تفریح کے لیے ہاکس بے جا رہا تھا کہ ماڑی پور نیو ٹرک اسٹینڈ کے قریب کوسٹر الٹنے کے نتیجے میں تین بجے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ چار افراد اسپتال لے جاتے ہوئے چل بسے۔ حادثے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ادارے اور مقامی افراد جمع ہوگئے اور الٹنے والی کوسٹر میں پھنسے زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار کوسٹر گلی سے نکلنے والے ٹرالر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی تھی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق کوسٹرمیں 40 سے 45 افراد سوار تھے اور متاثرہ خاندان عزیز آباد کراچی کا رہائشی تھا۔جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے اور تین خواتین شامل ہے۔ بچوں کی شناخت 6 سالہ سکینہ، 4 سالہ زینت، 10 سالہ کنزہ اور 14 سالہ قدیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مرنے والی خواتین میں 40 سالہ صغریٰ اور 45 سالہ سعدیہ شامل ہیں جب کہ ایک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ جاں بحق خاندان عزیز آباد کراچی کا رہائشی تھا۔سول اسپتال میں 15 زخمیوں کو لے جایا گیا ہے جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
حادثے کے حوالے سے عینی شاہد نے بتایا کہ ٹرالر سے ٹکر کے بعد تیز رفتار کوسٹر فٹ پاتھ سے ٹکرائی جب کہ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہاکس بے روڈ پر ٹرک کھڑے ہوتے ہیں لیکن ٹریفک پولیس ایکشن نہیں لیتی۔
دوسری جانب حادثے کے حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ہاکس تمام روٹس پر غیر معمولی نفری تعینات ہے۔ حادثے کے بعد ایس ایچ اوز کو تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے جب کہ تیز رفتاری پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا کیس: پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس…

7 mins ago

تعلقات ختم کرنے کے بعد محبوبہ کے آخری بوسے نے نوجوان کو ہمیشہ کیلئے گونگا کر دیا

میڈرڈ (قدرت روزنامہ) دنیا بھر سے مختلف عجیب اور حیرت انگیز واقعات سامنے آتے ہیں…

9 mins ago

ورلڈکپ جیت کر اللہ کا شکر کیوں ادا کیا؟ سراج ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان فاسٹ بولر محمد سراج بھی ہندو انتہا پسندوں کے…

10 mins ago

شاہد خاقان عباسی اپنی سیاسی جماعت کب لانچ کر نے جارہے ہیں ؟ تاریخ اور نام کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ’عوام پاکستان پارٹی‘ کو 6…

12 mins ago

یو این او کا اعتراض مسترد، حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کو داخلی معاملہ قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران…

19 mins ago

عمران خان کی گرفتاری بلاجواز اور انھیں نااہل قرار دینے کیلیے تھی، یواین گروپ

نیویارک(قدرت روزنامہ) جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے صوابدیدی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ کا…

31 mins ago