محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے .
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، مالاکنڈ ،دیر، مردان ، پشاور، کوہاٹ، کرک، خیبر، باجوڑ ، کرم ، مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال،تلہ گنگ، اٹک،میانوالی، خوشاب،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد، شیخوپورہ، گجرات، گوجرانوالہ ، لاہور ، نارووال، سیالکوٹ ، ژوب، موسیٰ خیل،بارکھان،تھرپارکر ،عمرکوٹ اور گردونواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے .

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بادل برسنے کا امکان ہے . آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی، نوکنڈی47، جیکب آباد،دالبندین 46، دادواوربھکر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں