محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، مالاکنڈ ،دیر، مردان ، پشاور، کوہاٹ، کرک، خیبر، باجوڑ ، کرم ، مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال،تلہ گنگ، اٹک،میانوالی، خوشاب،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد، شیخوپورہ، گجرات، گوجرانوالہ ، لاہور ، نارووال، سیالکوٹ ، ژوب، موسیٰ خیل،بارکھان،تھرپارکر ،عمرکوٹ اور گردونواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بادل برسنے کا امکان ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی، نوکنڈی47، جیکب آباد،دالبندین 46، دادواوربھکر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فی صد تک مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال کا بجٹ نافذ ہونے کے بعد ملک میں میک…

2 hours ago

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی…

3 hours ago

ہر بار اے سی سے گیس لیک ہوجاتی ہے تو۔۔ جانیں وہ کون سے 5 کام ہیں جو اس مشکل سے نجات دے سکتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جن گھروں میں اے سی کئی سالوں سے موجود ہے وہ اکثر…

3 hours ago

ہم اپنے بچوں کی عزت نہیں کرتے، جانوروں کیساتھ ہمدردی کیسے کریں گے؟ ثانیہ سعید

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے بچوں اور جانوروں کے ساتھ ہونے…

3 hours ago

1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت اور تعلیم دیگر سہولتیں کتنی…

3 hours ago