واٹس ایپ میں گروپ چیٹس کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیاگیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے مئی 2024 میں کمیونٹیز کے لیے ایونٹس نامی فیچر متعارف کرایا تھا۔اب اس فیچر کو ایسے گروپس کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جو کسی کمیونٹی کا حصہ نہیں۔
میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کے اس نئے فیچر سے صارفین کو کسی گروپ چیٹ کے دوران ایونٹ آرگنائز کرنے میں مدد ملے گی۔

یعنی صارفین کے لیے اکٹھے کسی کام یا تقریب کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جائے گا اور دیگر ایپس کی ضرورت نہیں رہے گی۔

WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ہر فرد کسی بھی گروپ چیٹ میں ایونٹ فیچر کو استعمال کرسکے گا اور گروپ میں شامل ہر فرد اس کو دیکھ سکے گا۔

ایونٹس کو ہر گروپ کے انفارمیشن پیج میں بھی رکھا جائے گا، جبکہ ایونٹ کی تاریخ قریب آنے پر گروپ صارفین کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ایونٹس تک رسائی کسی گروپ چیٹ میں پیپر کلپ آئیکون پر کلک کرنے سے ہوگی۔گروپ ایونٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Recent Posts

میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فی صد تک مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال کا بجٹ نافذ ہونے کے بعد ملک میں میک…

3 hours ago

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی…

3 hours ago

ہر بار اے سی سے گیس لیک ہوجاتی ہے تو۔۔ جانیں وہ کون سے 5 کام ہیں جو اس مشکل سے نجات دے سکتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جن گھروں میں اے سی کئی سالوں سے موجود ہے وہ اکثر…

3 hours ago

ہم اپنے بچوں کی عزت نہیں کرتے، جانوروں کیساتھ ہمدردی کیسے کریں گے؟ ثانیہ سعید

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے بچوں اور جانوروں کے ساتھ ہونے…

4 hours ago

1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت اور تعلیم دیگر سہولتیں کتنی…

4 hours ago