ریلوے کی رواں مالی سال کے اختتام پر 88 ارب سے زائد آمدن ریکارڈ

لاہور (قدرت روزنامہ)مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدنی ہوئی۔ اسلام آباد سے ترجمان ریلوے کے مطابق پچھلے سال یہی آمدن 63 ارب روپے تھی۔

ترجمان ریلوے نے کہا کہ ریلوے کو پچھلے مالی سال سے 40 فیصد زائد آمدنی حاصل ہوئی۔ ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدنی کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے کو مالی سال کے آغاز پر حکومت سے 73 ارب آمدنی کا ہدف ملا تھا۔ مسافر ٹرینوں سے 47 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے 28 ارب روپے کی آمدنی ہوئی۔ریلوے زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13 ارب سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق یہ کامیابی ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اگلے سال آمدنی کو ایک کھرب روپے تک لے جانے کا عزم ہے۔

Recent Posts

میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فی صد تک مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال کا بجٹ نافذ ہونے کے بعد ملک میں میک…

3 hours ago

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی…

3 hours ago

ہر بار اے سی سے گیس لیک ہوجاتی ہے تو۔۔ جانیں وہ کون سے 5 کام ہیں جو اس مشکل سے نجات دے سکتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جن گھروں میں اے سی کئی سالوں سے موجود ہے وہ اکثر…

3 hours ago

ہم اپنے بچوں کی عزت نہیں کرتے، جانوروں کیساتھ ہمدردی کیسے کریں گے؟ ثانیہ سعید

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے بچوں اور جانوروں کے ساتھ ہونے…

3 hours ago

1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت اور تعلیم دیگر سہولتیں کتنی…

4 hours ago