لاہور شہر کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شیرانوالہ فلائی اوور منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے شیرانوالہ فلائی اوور کو داتا گنج بخش فلائی اوور کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان شیرانوالہ فلائی اوور کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ منصوبہ اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ شیرانوالہ فلائی اوور پرانے لاہور کو نئے لاہور سے ملائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 5 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا جانے والا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ

ہوگا جبکہ ایل ڈی اے نے اس منصوبے کی مد میں شفافیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 کروڑ روپے بچا لئے ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شیرانوالہ فلائی اوور کے ساتھ ساتھ تین پارکنگ پلازے بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ فلائی اوور کے ساتھ ساتھ زیر زمین سیوریج کا سسٹم بھی بحال کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد لاہور کے شہریوں کے لئے ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے دیگر منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت زیر تعمیر دیگر منصوبے بھی مکمل کرے گی۔ وال سٹی اتھارٹی کے لئے چار ارب روپے مختص کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لاہور کی ترقی کے لئے پوری جاں فشانی سے کام کرے گی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے شیرانوالہ فلائی اوور منصوبے کا ایس ایم جی سی بٹن دبا کر افتتاح کیا۔ جس میں صوبائی وزرائ، ٹکٹ ہولڈرسمیت شہر کی سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ بیوروکریٹس نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ منصوبے کو شروع ہوئے 2 مہینے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

4 mins ago

مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس اہلکار کی ڈی چوک میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کی نماز جنازہ…

6 mins ago

وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی…

14 mins ago

جب اللہ نے پہلے سے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی ہے تو انسان کے اپنے اختیار میں کیا ہے؟،اداکارہ یشما گل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے…

22 mins ago

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت…

24 mins ago

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی…

45 mins ago