بد قسمتی سے پارلیمان کو چلنے نہیں دیا جاتا، قصور اداروں کا نہیں افراد کا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پارلیمانی نظام اور جمہوریت قبول نہیں کر پائے ، قصور اداروں یا آئین کا نہیں افراد کا ہے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بدقسمتی سے پارلیمان کو چلنے نہیں دیا جاتا، اسمبلی میں بیٹھے بڑی تعداد میں لوگ عوامی نمائندے نہیں لائے جاتے ہیں، قانون سازی بغیر بحث کے بلڈوز کرکے کی جاتی ہے، بیرونی دورے محض سیر سپاٹے تک محدود رہتے ہیں۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹرینز سے بات کرنے تک کا حق بھی چھین لیا گیا ہے، وزارت بیورو کریٹ چلاتا ہے، ذمہ داری وزیر پر آتی ہے، جمہوریت چلانے کیلئے یہ مسائل حل کرنے پڑیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صوبوں کو اقتدار میں حصہ پارلیمانی جمہوریت کے ذریعے ہی دیا جاتا ہے، قانون سازی بغیر بحث کے بلڈوز کرکے کی جاتی ہے، وفاقی حکومت اب صرف 3 وزارتوں پر منحصر رہ گئی ہے۔

Recent Posts

میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فی صد تک مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال کا بجٹ نافذ ہونے کے بعد ملک میں میک…

3 hours ago

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی…

3 hours ago

ہر بار اے سی سے گیس لیک ہوجاتی ہے تو۔۔ جانیں وہ کون سے 5 کام ہیں جو اس مشکل سے نجات دے سکتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جن گھروں میں اے سی کئی سالوں سے موجود ہے وہ اکثر…

4 hours ago

ہم اپنے بچوں کی عزت نہیں کرتے، جانوروں کیساتھ ہمدردی کیسے کریں گے؟ ثانیہ سعید

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے بچوں اور جانوروں کے ساتھ ہونے…

4 hours ago

1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت اور تعلیم دیگر سہولتیں کتنی…

4 hours ago