دستیاب وسائل کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اعزاز میں مشیر برائے ترقی نسواں ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ظہرانہ دیا، ظہرانے میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ، حکومتی و اتحادی جماعتوں کے صوبائی وزراءاراکین اسمبلی اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، سردار بہرام خان بلیدی، میر عطاءاللہ خان بلیدی، میر اسداللہ خان بلیدی اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور مختلف چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزراءاور اراکین اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی ترقیاتی بجٹ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے جس میں سیکنڈری ایجوکیشن کے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے تین سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے صحت اور امن و امان کے لئے بھی غیر معمولی وسائل مختص کئے گئے ہیں ہماری بھرپور کوشش ہے کہ نئے مالی سال کے آغاز سے ہی بلا تاخیر ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد شروع کردیا جائے دستیاب وسائل کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے جس میں کوئی خیانت برداشت نہیں کی جائے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ کی تشکیل اور منظوری کے عمل میں تمام اتحادی جماعتوں کا تعاون حاصل رہا مخلوق صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے مشن پر گامزن ہے اور باہمی مشاورت سے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں ظہرانے کے اختتام پر تقریب کی میزبان مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفرازبگٹی، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر سمیت تمام وزراءاراکین اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر سمیت تمام معزز مہمانوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف اورورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں…

2 hours ago

مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ…

2 hours ago

فلم” جوان” کے ہدایتکار ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھ کر حیران ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم" جوان" کے ہدایتکار ایٹلی فلم" کالکی…

2 hours ago

تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان…

2 hours ago

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر…

3 hours ago