بارکھان میں بااثر شخصیات کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے، نوجوان اتحاد


بارکھان(قدرت روزنامہ)بارکھان میںنوجوان اتحاد کی کال پر صوبائی وزیر اور انکے بیٹے کی جانب سے دونوجوانوں کو بازار سے زبردستی اٹھائے جانے رات بھر ان پر تشدد کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں بی این آئی کے صدرشاہ زین بلوچ،نیشنل پارٹی کے سرگرم رکن میرسلیم کھیتران اور قبائلی وسیاسی نوجوان رہنما میرمسعوخان کھیتران ودیگر نمائندگان شریک تھے۔احتجاجی مظاہرہ میں سینکڑوں نوجوان شریک تھے جنہوں بینرز،پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صوبائی وزیر کے خلاف نعرہ بازی درج تھی۔اس موقع پر مظاہرین نے رکنی روڈ کو احتجاجاً بند کرکے احتجاج شروع کیا۔اس موقع پر شاہ زین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نوجوان پرامن ہیں اور قانونی راستہ اپنانے کے قائل ہیں گزشتہ دنوں صوبائی وزیر اور انکے بیٹے نے مل کر بارکھان نوجوان اتحاد دو ممبران کو زبردستی اٹھا کر اپنے ڈیرے لے کر گئے وہاں پر ان دونوں نوجوانوں پر روت بھر تشدد کرنے کے بعد انہیں کسی ویرانے پر چھوڑدیا۔لیکن اتنے دن گزرجانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی مجبورہوکراحتجاج کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے انتظامیہ سے دو مالبات ہیں ایک ان نوجوانوں اور ان کے خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور دوسرا باقی تمام نوجوانوں کے تحفظ اور انکو اس طرح کی کارروائی نا کرنے کی ذمہ داری تحریری طور پر دینا ہوگی۔بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔میر سلیم کھیتران اور میر مسعود کھیتران نے بھی بارکھان نوجوان اتحاد کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف اورورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری…

3 hours ago

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں…

3 hours ago

مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ…

3 hours ago

فلم” جوان” کے ہدایتکار ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھ کر حیران ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم" جوان" کے ہدایتکار ایٹلی فلم" کالکی…

3 hours ago

تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان…

3 hours ago

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر…

3 hours ago