ترقیاتی منصوبوں پر حملہ کروانے والے بلوچستان میں ترقی نہیں چاہتے، ظہور بلیدی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پلاننگ اور ڈویلپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں کولواہ سمیت کئی پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے اپنے قیادت کے سیاسی وژن کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے جس کے تحت سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں جو بلوچستان کی محرومیوں کا مداوا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کرنے والی قوم پرست پارٹی کی سوچ اسکی قیادت کے مفادات سے مطابقت رکھتی ہے جو چاہتے ہیں کہ بلوچستان ہمیشہ پسماندہ رہے تاکہ ان کی نفرت اور انتشار کی سیاست قائم و دائم رہے۔ ایسے عناصر ترقیاتی منصوبوں پر حملہ بھی کرواتے ہیں تاکہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا سکے۔ اس نام نہاد قوم پرست پارٹی کے خلاف کولواہ ہوشاب بلیدہ زاعمران اور پورے کیچ کے عوام کا احتجاج قابل ستائش ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت نے عزم کیا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرکے عوام کو ان کے فوائد پہنچائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، وہ قوتیں جو ترقیاتی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں ان کی حوصلہ شکنی کی جائے گی تا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف اورورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں…

2 hours ago

مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ…

2 hours ago

فلم” جوان” کے ہدایتکار ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھ کر حیران ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم" جوان" کے ہدایتکار ایٹلی فلم" کالکی…

2 hours ago

تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان…

2 hours ago

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر…

2 hours ago