کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6ہو گئی جبکہ 25افراد زخمی ہو ئے کئی شاہراہیں ٹریفک کے لئے بند ہو گئیں اور بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں ۔مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے باعث کوئٹہ، چمن، ژوب مغل کوٹ سیکشن پر کوہ سلیمان کے دانہ سر رینج کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ۔لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ دانہ سر کے مقام پر ٹریفک کے لئے بند ہے، بلوچستان کو خیبرپختونخوا سے ملانے والی این 70 ہائی وے بھی ٹریفک کے لئے بند ہے جبکہ بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔پی ڈی ایم اے حکام نے پشاور، سوات، اسلام آباد اور پنڈی سے آنے والی ٹرانسپورٹ ڈی آئی خان پر روکنے کی ہدایات کی ہے، ژوب اور قلعہ سیف اللہ جانے والی ٹرانسپورٹ کو بھی روکنے کی ہدایت کی گئی ۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق پھنسے مسافروں کو ریسکیو و ریلیف کے لئے ٹیمیں پہنچ گئیں ، لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کے لئے کام جاری ہے ۔ضلع آواران کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارشیں ہوئیں جبکہ سیڈ ندی میں طغیانی کے باعث آواران کا جھائو سے رابطہ منقطع ہوگیا، وہلی ندی میں طغیانی کے باعث آواران تربت روڈ بھی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی۔بلوچستان میں 5 روز سے جاری بارشوں سے اموات کی تعداد 6 ہوگئی جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…