معاہدہ ختم ہونے کے باوجود قیمتی معدنیات لے جانے کیخلاف کمپنی کو بند کریں گے، دفاع فیروز آباد


خضدار(قدرت روزنامہ)دفاع فیروزآباد نے یکم جولائی سے چار جولائی تک بولان مائننگ انٹرپرائز کے گیٹ پر دھرنا دیکر کمپنی کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔ بعد ازاں خضدار ٹو کوئٹہ لانگ مارچ کیا جائے گا۔ قائد تحریک دفاع فیروزآباد ادوحمید مروئی کا ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ بولان مائننگ انٹرپرائز معاہدہ کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ معاہدہ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود قیمتی معدنیات لےجارہی ہے، نیز معاہدہ کے تحت علاقہ کے فلاح و بہبود کےلئے انہیں جو اقدامات کرنی ہیں وہ نہیں کررہی ہے۔ بی ایم ای انتظامیہ ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر کرپشن کررہی ہے اور اربوں کی معدنیات لے جارہی ہے۔ ان کے ادنی سے ادنی سے ٹھیکیدار ارب پتی بن گئے ہیں جبکہ معدنیات کے مالک اہالیان فیروزآباد پینے کے پانی اور صحت کی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں۔ اس صورتحال کو دیکھ کر اہل علاقہ نے بولان مائننگ کی گیٹ پر دھرنا دیکر کمپنی کو بند کیاتھا لیکن خضدار انتظامیہ کے درمیان آنے اور یقین دہانی کے بعد ہم نے دھرنا ختم کیاتھا۔ خضدار انتظامیہ اور دفاع فیروزآباد کے درمیان علاقہ کے فلاح و بہبود کے متعلق جو معاہدہ ہوا تھا اس سے ایک بار پھر بولان مائننگ انٹرپرائز روگرادنی کرنے لگی ہے۔ جس کے بعد ہم نے دھرنا اور لانگ مارچ کا اعلان کیاہے۔ یہ تحریک اب صرف خضدار تک محدود نہیں ہوگی بلکہ ہم کوئٹہ میں کمپنی کے ہیڈآفس کے گیٹ پر بھی دھرنا دیں گے۔

Recent Posts

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

1 min ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

12 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

40 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

52 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

1 hour ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

1 hour ago