ہمارا سیاسی جدوجہد عوام کے حقوقِ ہیں، ڈھاڈر سے سبی تک گرین بسیں منظور کی جائیں گی، عبدالمجید بادینی


بولان(قدرت روزنامہ)جعفر آباد کے بعد ڈھاڈر مشکاف میرا دوسرا گھر ہے، علاقے اور عوام کے بہتر مفاد عامہ کے لیے ڈھاڈر سے سبی کے لیے گرین بسیں منظور کی جائیں گی۔ جماعت اسلامی صوبے بھر کے عوام کے حقوق کیلئے اسمبلی فلور میں بھر پور نمائندگی کا حق ادا کریے گی۔ جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلوچستان میر عبدالمجید بادینی کا وڈیرہ محمد شریف کھوسہ کے ظہرانہ میں عمائدین سے اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق کچھی مشکاف کے معروف زمیندار سابق ضلع کونسل کچھی کے ممبر وڈیرہ محمد شریف کھوسہ نے جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلوچستان میر عبدالمجید بادینی سمیت دیگر معتبرین کو کھوسہ ہاؤس میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو وڈیرہ محمد شریف کھوسہ ودیگر عمائدین نے علاقہ مشکاف ڈھاڈر کے مسائل سے آگاہ کیا دونوں رہنماؤں نے نصیرآباد ڈویژن کے سیاسی سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، رکن صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عبدالمجید بادینی نے ظہرانے سے قبائلی معتبرین سے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جعفرآباد کے بعد میرا دوسرا گھر مشکاف ڈھاڈر ہے، ان کے عوام سے میرا سیاسی و قبائلی رشتہ ہے، اس رشتے کو قبائلی رسم ورواج کے مطابق نبھانے میں ہمہ وقت اپنی خدمات سرانجام دوں گا، ڈھاڈر کے عوام کے بہتر مفاد عامہ کے لیے ڈھاڈر ٹو سبی کے لیے گرین بسیں منظور کروا کر عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور سیاسی جدوجہد کروں گا، جماعت اسلامی نے بلوچستان میں پہلی بار عوام کے ووٹ کی پرچی کی طاقت سے اسمبلی فلور کی کامیابی حاصل کی ہے، ہم اس اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، ہمارا سیاسی جدوجہد عوام کے حقوقِ ہیں ان کے حقوق کو حاصل کرنے کے لیے عوامی نمائندگی کو نبھانے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، عوام کی نمائندگی کرنا ہم پر فرض بنتا ہے، آج جس سیاسی جدوجہد میں کامیابی حاصل کررہا ہوں، یہ سب عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، انہوں نے کہا ضلع کچھی اور اس میں بسنے والی اقوام ایک تاریخی حیثیت رکھتے ہیں، ضلع کچھی سمیت نصیرآباد ڈویژن میں رہنے والی تمام اقوام پھولوں کے گلدستے کی مانند ہے، ہم نے تمام قوموں کی نمائندگی کرنے کا حق ہے، ہماری سیاسی وسماجی جہدوجہد بلارنگ ونسل ہونی چاہیے تب جا کے ہم ایک ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں، مشکاف ڈھاڈر کے لوگوں سے مل کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ یہاں کے لوگ آج بھی اپنے آباؤ اجداد کے رسم ورواج کی زندگی بسر کررہے ہیں اور پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل نو کے لیے اپنا سیاسی کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت صوبے کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے جماعت اسلامی اپنے حلقے سمیت پورے نصیرآباد ڈویژن اور صوبے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی خدمات دینے کے لئیے اسمبلی فلور پر بھرپور نمائندگی کا حق ادا کرے گی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف اورورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں…

6 hours ago

مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ…

6 hours ago

فلم” جوان” کے ہدایتکار ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھ کر حیران ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم" جوان" کے ہدایتکار ایٹلی فلم" کالکی…

6 hours ago

تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان…

6 hours ago

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر…

6 hours ago