بلوچستان کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں 11 ارب روپے مختص کردیے گئے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قومی اقتصادی کونسل نے بلوچستان کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں11ارب روپے مختص کردئےے ،وفاق کی جانب سے 11ارب روپے بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کی بحالی اور تعمیر کیلئے استعمال ہونگے ۔ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل نے بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کی بحالی اور تعمیر کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی 2024-25 میں بھی بلوچستان میں تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے 11.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔منظور کیے گئے منصوبوں میں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کو تیز کرنے کے لیے ورلڈ بینک کے فنڈ سے انٹیگریٹڈ فلڈ ریسیلینس اینڈ ایڈاپٹیشن پروگرام کے تحت 40 کروڑ ڈالر کی منظوری دی جس میں ساڑھے 15 کروڑ ڈالر مکانات کی تعمیر نو اور بحالی، پانچ کروڑ ڈالر سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے، چار کروڑ ڈالر معاش اور تین کروڑ ڈالر آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے پر خرچ کیے جائیں گے۔پی ایس ڈی پی 2024-25 میں بھی بلوچستان میں تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے 11.2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیںچائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت آنے والے منصوبوں کے تحت فورم نے تھاکوٹ اور رائے کوٹ کے درمیان قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ کے لیے 13 ارب روپے سے زیادہ آر ایم بی کی منظوری کے ساتھ ساتھ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی بھی منظوری دی۔ فورم کو بتایا گیا کہ گوادر کا نیا ہوائی اڈہ رواں سال میں آپریشنل ہو جائے گا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف اورورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں…

6 hours ago

مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ…

6 hours ago

فلم” جوان” کے ہدایتکار ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھ کر حیران ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم" جوان" کے ہدایتکار ایٹلی فلم" کالکی…

6 hours ago

تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان…

6 hours ago

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر…

6 hours ago