ہوشاپ، کولواہ ندی میں 2 افراد بہہ گئے، ایک شخص ریسکیو، دوسرے کی تلاش جاری

تربت(قدرت روزنامہ)ہوشاپ اور کولواہ میں بارش، ندیوں میں طغیانی، کیل کور ندی میں 2 افراد کو پانی کا ریلہ بہا کر لے گیا، مقامی غوطہ خوروں نے ایک شخص کو زندہ بچا لیا، دوسرا شخص گھنٹوں گزرنے کے باوجود نہیں مل سکا . پی ڈی ایم اے مکران کے دپٹی ڈائریکٹر ملک ریحان دشتی نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم کی ہدایت پر ریسکیو ٹیم بھیجی ہے، علاقے میں موجود ہے لیکن پانی کا زور زیادہ ہے، دوسرے شخص کا بچنا مشکل ہے .

انہوں نے کہاکہ اندھیرا اور ندی میں پانی زیادہ ہے، غوطہ خوروں کو مشکلات کا سامناہے . رات ہونے کی وجہ سے ابھی لاش کی تلاش ممکن نہیں ہے کل صبح لاش کو تلاش کیا جائیگا . . .

متعلقہ خبریں