وزیراعلیٰ کا کوئٹہ میں دو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سینٹر قائم کرنے کا حکم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت میں ہنگامی طبی خدمات کی بہتری سے متعلق جائزہ اجلاس، سیکرٹری صحت اور اسپیشل سیکرٹری صحت بلوچستان کی اجلاس کو بریفنگ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شمالی اور جنوبی اطراف میں دو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سینٹر قائم کرنے کا حکم۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات اور محکمہ صحت کے حکام مناسب مقام کی نشاندہی کریں۔ دونوں نئے ٹراما سینٹرز کے منصوبوں کو جلد قابل عمل بنایا جائے۔ خضدار اور ژوب کے ٹراما سینٹرز کو آﺅٹ سورس کرکے طبی خدمات کی فراہمی جلد شروع کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی طبی سروسز کو بہتر بناکر قیمتی انسانی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ ہائیویز پر قائم ریسکیو سینٹرز کو ٹراما سینٹر سے مربوط کیا جائے۔ سول سنڈیمن اسپتال میں قائم ٹراما سینٹر کی مناسب متبادل جگہ منتقلی کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کی جائے۔

Recent Posts

ہدایت الرحمان کی ڈی سی گوادر سے ملاقات، گوادر میں فری ایمبولینس سروس کے آغاز پر اتفاق

گوادر(قدرت روزنامہ)ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی ڈی سی آفس گوادر آمد،…

1 min ago

شاداب خان نے اپنے کیریئر کی پہلی ہیٹرک کرلی

کولمبو(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے کیریئر کی پہلی ہیٹرک…

14 mins ago

آئی ایم ایف اورورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں…

6 hours ago

مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ…

6 hours ago

فلم” جوان” کے ہدایتکار ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھ کر حیران ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم" جوان" کے ہدایتکار ایٹلی فلم" کالکی…

6 hours ago