حکومت بلوچستان کا کوئٹہ میں قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں قبضہ مافیاءکے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یہ فیصلہ قبضہ مافیاءکے خلاف ان ڈھیر ساری شکایات کے تناظر میں کیا ہے جس میں ایسی رپورٹس موصول ہورہی ہیں کہ ایک منظم مافیاءشریف النفس شہریوں خصوصاً بیوہ، یتیم اور بے سہارا افراد کی پراپرٹی پر قابض ہو کر مختلف حربوں سے جائیداد ہتھیانے کی کارروائیوں میں ملوث ہے ، میر سرفراز بگٹی نے ایسی شکایات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامی افسران پر واضح کیا ہے کہ ریاست کے اندر قبضہ مافیاءکا نہیں بلکہ ریاست کا قانون چلے گا ایسا نہیں ہوسکتا کہ عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں قبضہ گیروں کے خلاف بڑی کارروائیوں کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور بہت جلد ان لے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں شدید گرمی، مچھروں، مکھیوں کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سخت گرمی کے موسم میں مچھروں، مکھیوں کی بہتات ہونے…

3 mins ago

بلوچستان میں پانی کی قلت پر وزارت آبی وسائل اور دیگر متعلقہ اداروں کو بلائیں گے، شیری رحمن

اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمن نے دعوی…

8 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار تھانے کی گاڑیوں میں کارڈ کے ذریعے پیٹرول ڈلوائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈی ائی جی کوئٹہ نے اعتزاز گورایا نے پولیس فورس کوئٹہ میں پرچی کے…

24 mins ago

عظیم دوست کو لاپتا ہوئے9 برس مکمل، بازیابی کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلائیں گے، ہمشیرہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رخسانہ دوست بلوچ نے کہا ہے کہ کل 3 جولائی کو میرے جبری لاپتہ…

43 mins ago

ریکوڈک پروجیکٹ میں مقامی نوجوانوں کو روزگار دیا جائے، پیپلز پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا…

52 mins ago

انتظامیہ سے مذاکرات نہ ہوسکے، سریاب روڈ بند رہے گا، لواحقین لاپتا ظہیر احمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ظہیر احمد کے لواحقین نے سریاب روڈ کو برما ہوٹل کے مقم…

1 hour ago