اس سال 12 ارب ڈالر قرض اور سود واپس کرنا ہے، فواد چوہدری

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے 10 سال کا تحفہ ہیں، ہمیں اس سال 12 ارب ڈالر قرض اور سود واپس کرنا ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اگر قرض واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اور بجلی کی سبسڈی میں استعمال ہوتا .

انہوں نے کہا کہ یہ پیسہ تیل اور بجلی کی سبسڈی میں استعمال ہوتا تو ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے . وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان تاریک 10 سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں . . .

متعلقہ خبریں