ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم اب تک وطن واپس کیوں نہیں جاسکی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم سمندری طوفان کی وارننگ کے پیش نظر بارباڈوس میں پھنس گئی ہے، جہاں مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات بارباڈوس سے سمندری طوفان کے گزرنے کے ساتھ ہوائی اڈے کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بارباڈوس میں کیٹگری 4 طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو دوسرا شدید ترین طوفان بتایا جا رہا ہے۔
بارباڈوس میں کرفیو جیسی صورتحال ہے کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں، طوفان کے اگلے چند گھنٹوں میں ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی ہے۔
کیٹیگری 4 کا سمندری طوفان ’بیرل‘ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات بارباڈوس کے قریب سے گزرے گا اور طوفان کا مرکز جنوبی ساحل سے تقریباً 80 میل دور ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت ہلٹن ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہے، طوفان سے قبل ٹیم کا منصوبہ چارٹر فلائٹ کے ذریعے سیدھا وطن واپسی کا تھا لیکن اتوار کی شام سے ہوائی اڈہ بند ہونے کے باعث یہ ممکن نہ ہوسکا۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ بورڈ فاتح ٹیم کے ہندوستان پہنچنے کے بعد ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کرنے کا سوچ رہا ہے تاہم انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کی طرح وہ بھی یہاں پھنس گئے ہیں۔ ’سفری منصوبہ واضح ہونے کے بعد تقریب کا سوچیں گے۔‘
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کے مطابق ہندوستانی ٹیم کو اس ماہ کے آخر میں سری لنکا میں شروع ہونے والی محدود اوورز کی سیریز سے ایک نیا ہیڈ کوچ ملے گا، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ سبکدوش ہونے والے کوچ راہول ڈریوڈ کی جگہ کسے منتخب کیا گیا ہے۔
ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے فیورٹ سمجھے جارہے ہیں، کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی نے اس عہدے کے لیے انٹرویوز کے بعد گوتم گمبھیر اور سابق بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈبلیو وی رمن کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں شدید گرمی، مچھروں، مکھیوں کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سخت گرمی کے موسم میں مچھروں، مکھیوں کی بہتات ہونے…

16 mins ago

بلوچستان میں پانی کی قلت پر وزارت آبی وسائل اور دیگر متعلقہ اداروں کو بلائیں گے، شیری رحمن

اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمن نے دعوی…

21 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار تھانے کی گاڑیوں میں کارڈ کے ذریعے پیٹرول ڈلوائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈی ائی جی کوئٹہ نے اعتزاز گورایا نے پولیس فورس کوئٹہ میں پرچی کے…

37 mins ago

عظیم دوست کو لاپتا ہوئے9 برس مکمل، بازیابی کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلائیں گے، ہمشیرہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رخسانہ دوست بلوچ نے کہا ہے کہ کل 3 جولائی کو میرے جبری لاپتہ…

56 mins ago

ریکوڈک پروجیکٹ میں مقامی نوجوانوں کو روزگار دیا جائے، پیپلز پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

انتظامیہ سے مذاکرات نہ ہوسکے، سریاب روڈ بند رہے گا، لواحقین لاپتا ظہیر احمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ظہیر احمد کے لواحقین نے سریاب روڈ کو برما ہوٹل کے مقم…

1 hour ago