کے الیکٹرک کی جانب سے رات گئے بجلی بندش، شہریوں کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں شدید گرمی کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے بھی بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے اور سندھ حکومت کی ہدایات کے باوجود کے الیکٹرک نے رات گئے بجلی کی بندش جاری رکھی ہوئ ہے۔
شہر میں اولڈ سٹی ایریا، گارڈن ویسٹ، اللہ والا ٹاؤن، کورنگی، نشتر روڈ، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد، ملیر اور دیگر علاقوں میں رات 2 بجے سے بجلی کی بندش کا سلسلہ معمول بن گیا ہے جب کہ دن میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں نے رات گئے احتجاج کیا جہاں نشتر روڈ پر ٹائر جلائے اور سڑک بند کر دی، پولیس کے پہنچنے پر مشتعل شہریوں نے پتھر بھی مارے جس سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
پولیس نے شہریوں پر لاٹھی چارج، شیلنگ اور فائرنگ کرکے سڑک کھلوادی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ کہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود رات میں بھی بجلی بند کردی جاتی ہے۔

Recent Posts

پنجگور بندکین پروم کیلئے منظور بی ایچ یو اسپتال کہیں اور تعمیر نہیں ہونے دیں گے، علاقہ مکین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پنجگور کی رہائشی فاطمہ بی بی او ر دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں…

3 mins ago

بیوٹمز یونیورسٹی کی بس سے گر کر طالبعلم کی موت، طلبہ تنظیموں کی کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتون سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا…

9 mins ago

لکپاس ٹنل کی مسلسل بندش، ضلعی انتظامیہ نے پرانے روڈ کو بحال کردیا

مستونگ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر سید سمیع اللہ آغا اور ضلعی انتظامیہ نے لکپاس ٹنل کی مسلسل…

16 mins ago

مسلم لیگ ن نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور سے علیحدگی کا اعلان کردیا

پنجگور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا،…

22 mins ago

حب میں سڑک عبور کرنیوالا شخص گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

حب(قدرت روزنامہ)حب مغربی پاس پر تیز رفتار گاڑ ی نے سڑک عبور کرنے والے شخص…

28 mins ago

تربت میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے کی تحقیقات کرائی جائے، مینہ مجید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی مینہ مجید بلوچ نے سماجی…

40 mins ago