اب نون لیگ کے 3 گروپ دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ الیکشن کے قریب مسلم لیگ نون میں نئی صف بندی ہو گی، میں اب نون لیگ کو 2 کے بجائے 3 گروپوں میں تقسیم دیکھ رہا ہوں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں نئے تعمیر شدہ پوسٹ گریجویٹ بلاک کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے اور جو حکومت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ سب منہ کے بل گریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست کے 120 دن اہم ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان سرخرو ہوں گے، عمران خان کی قیادت میں ان شاء اللّٰہ تبدیلی لے کر آئیں گے۔

پنڈورا پیپرز میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہو گی، شیخ رشید

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پا لیں گے، وزیرِ اعظم نے کورونا کی وباء کو بہتر طریقے سے ہینڈل کیا، وہ افغانستان کو بھی بہتر طریقے سے ہینڈل کریں گے، طور خم بارڈر کھلا ہے، چمن بارڈر کو ٹھیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑے حساس اور پیچیدہ وقت سے گزر رہا ہے، سیاست دان مغرب کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ سیاست مشرق سے طلوع ہو رہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 22 اکتوبر سے سیاست میں تیزی آئے گی، وزیرِ اعظم عمران خان بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابات میں جائیں گے۔

فوج کیخلاف زہریلی گفتگو سے نقصان مریم کا ہی ہوگا، شیخ رشید

انہوں نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں نئے تعمیر شدہ پوسٹ گریجویٹ بلاک کے حوالے سے بتایا کہ یہ پوسٹ گریجویٹ بلاک 13 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی میں 40 کروڑ روپے کا ہاسٹل بھی زیرِ تعمیر ہے، راولپنڈی شہر خواتین کی تعلیم میں پاکستان میں سب سے آگے ہے۔

شیخ رشید احمد کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ 50 سالہ تعلیمی منصوبہ مکمل کر لیا ہے، مزید کام بھی کر رہے ہیں۔

Recent Posts

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

13 mins ago

محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم…

25 mins ago

سعودی قومی ترانے کے خالق، ابراہیم عبدالرحمٰن حسین خفاجی کون تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی قومی ترانہ سعودی عرب کی شان وشوکت اور فخر کی ایک…

44 mins ago

سعودی فلم فورم کا دوسرا ایڈیشن اکتوبر میں منعقد ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی فلم اتھارٹی اکتوبر 2024 میں (سعودی فلم فورم) کے دوسرے ایڈیشن…

54 mins ago

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

7 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

7 hours ago