انتخابات 2029 میں ہوں گے، مولانا حکومتی اقدامات کو سراہیں: عطا تارڑ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ انتخابات 2029 میں ہوں گے۔
ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بزرگ اور قابل احترام سیاست دان ہیں، مولانا کو چاہیے کہ حکومت کے بہتر معاشی اقدامات کو سراہیں جن کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلندی پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، تجارتی خسارہ کم اور روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، یہ وقت بیان بازی کا نہیں ہے، سیاست پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غیرجانبدارانہ انتخابات کرائے جائیں جس سے اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ ادارے انتخابات سے دور رہیں، کوئی مداخلت نہ کریں جب کہ ہم بصد احترام سمجھتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں یکسوئی کی کمی ہے، پی ٹی آئی قائد کی طرف سے وفود بات تو کرتے ہیں مگر ابھی تک کوئی مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔

Recent Posts

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ مرکزی سیکرٹری…

5 mins ago

وائس چانسلر بیوٹمز ذاتی عیاشیوں پر کروڑوں روپے ضائع کررہے ہیں، پشتونخوا نیپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ کے پریس ریلیز میں بیوٹمز یونیورسٹی کے…

12 mins ago

قدیم نے جدید وزیراعلیٰ سے شکایت کی کہ غیر منتخب افراد کو سرکاری فنڈ نہیں دیے جائیں، نواب رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیراعلیٰ چیف آف ساراوان نواب محمدنواب…

27 mins ago

چین کی امداد سے گوادر کی تعمیر نے دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان…

37 mins ago

موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر 75 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں شامل افراد کے موبائل انٹرنیٹ…

47 mins ago

تربت میں لاپتا افراد کے لواحقین کا دھرنا، شدید گرمی سے متعدد کی طبیعت خراب

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا آج 16ویں روز شدید گرمی میں بھی ڈپٹی…

52 mins ago