ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، فائنلسٹ جنوبی افریقا کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی فائنل الیون میں فائنلسٹ جنوبی افریقا کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں، فائنل الیون میں بھارت کے 6، افغانستان کے 3 جب کہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔
بھارت کے روہت شرما ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں، بھارت کے سوریا کمار یادو، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، جسپریت بمرا اور ارشدیپ سنگھ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، راشد خان،فضل الحق فاروقی، ویسٹ انڈیز کے نکولز پورن اور آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی رکھا گیا ہے۔
ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے والی انگلینڈ کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں جگہ نہ بناسکا۔

Recent Posts

دہشتگرد تنظیموں کی کارروائیوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی باعث تشویش ہے، صوبائی وزرا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

6 mins ago

بیوٹمز بس حادثے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز بس حادثے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔…

13 mins ago

مہنگائی، بجٹ میں ٹیکسز کیخلاف اسلام آباد میں حق دو عوام کے نام سے دھرنا دیں گے، جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی…

18 mins ago

بیوٹمز کی بس سے گر کر طالبعلم کی موت کی ذمے دار بلوچستان حکومت ہے، روزینہ خلجی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی کی رہنما روزینہ خلجی اور پی ایس او کے رہنما محمد عرفات…

26 mins ago

بلوچستان اسمبلی اراکین نے فنڈز کی بندر بانٹ پر پی پی قیادت کو وزیراعلیٰ کیخلاف شکایت کردی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے ارکان نے فنڈز کی بندربانٹ پر پیپلز پارٹی کی…

40 mins ago

پنجگور کے علاقے تسپ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور تسپ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے…

45 mins ago