بابراعظم اب محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے .

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں رضوان کو وینکوور نائٹس کا کپتان مقرر کردیا گیا .

وینکوور کے سکواڈ میں بابر اعظم کے علاوہ محمد عامر اور آصف علی بھی شامل ہیں .

جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹورییس، نیپال کے سندیپ لمیچانے بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں . وینکوور نائٹس نے رضوان کو کپتان بنانے کے اعلان میں ان نام کے ساتھ "سر" لکھا .

وینکوور انتظامیہ کے مطابق سر رضوان زور آور بیٹنگ اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ کے ساتھ ٹیم کو فتحیاب کرانے کیلئے تیار ہیں . گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کینیڈا میں ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں