کراچی میں بجلی بندش کیخلاف شہری مشتعل ، احتجاج،پتھراﺅ، ، شیلنگ اور فائرنگ ،پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں شدید گرمی کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے بھی بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے اور سندھ حکومت کی ہدایات کے باوجود کے الیکٹرک نے رات گئے بجلی کی بندش جاری رکھی ہوئی ہے۔شہر میں اولڈ سٹی ایریا، گارڈن ویسٹ، اللہ والا ٹاو¿ن، کورنگی، نشتر روڈ، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد، ملیر اور دیگر علاقوں میں رات 2 بجے سے بجلی کی بندش کا سلسلہ معمول بن گیا ہے جبکہ دن میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں نے رات گئے احتجاج کیا جہاں نشتر روڈ پر ٹائر جلائے اور سڑک بند کر دی، پولیس کے پہنچنے پر مشتعل شہریوں نے پتھر بھی مارے جس سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔پولیس نے شہریوں پر لاٹھی چارج، شیلنگ اور فائرنگ کرکے سڑک کھلوادی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود رات میں بھی بجلی بند کردی جاتی ہے۔

Recent Posts

بلوچستان اسمبلی اراکین نے فنڈز کی بندر بانٹ پر پی پی قیادت کو وزیراعلیٰ کیخلاف شکایت کردی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے ارکان نے فنڈز کی بندربانٹ پر پیپلز پارٹی کی…

9 mins ago

پنجگور کے علاقے تسپ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور تسپ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے…

15 mins ago

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ مرکزی سیکرٹری…

22 mins ago

وائس چانسلر بیوٹمز ذاتی عیاشیوں پر کروڑوں روپے ضائع کررہے ہیں، پشتونخوا نیپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ کے پریس ریلیز میں بیوٹمز یونیورسٹی کے…

30 mins ago

قدیم نے جدید وزیراعلیٰ سے شکایت کی کہ غیر منتخب افراد کو سرکاری فنڈ نہیں دیے جائیں، نواب رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیراعلیٰ چیف آف ساراوان نواب محمدنواب…

44 mins ago

چین کی امداد سے گوادر کی تعمیر نے دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان…

54 mins ago