محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ اور سینیٹر محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی .

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے بطور اعتراض کیس درخواست پر سماعت کی .

رجسٹرار آفس نے درخواست گزار پر متاثرہ فریق نا ہونے کا اعتراض عائد کر رکھا ہے . لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی .

خیال رہے کہ نااہل قرار دینے کی درخواست شہری مشکور حسین نے ماہر قانون ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی . درخواست میں وفاقی حکومت، وزارتِ داخلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور محسن نقوی فریق کو بنایا گیا ہے . درخواست میں کہا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں . سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ پی سی بی کے چیئرمین تھے .

شہری نے مؤقف اپنایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 کےتحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے . لاہور ہائی کورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے .

. .

متعلقہ خبریں