محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ اور سینیٹر محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے بطور اعتراض کیس درخواست پر سماعت کی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست گزار پر متاثرہ فریق نا ہونے کا اعتراض عائد کر رکھا ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ نااہل قرار دینے کی درخواست شہری مشکور حسین نے ماہر قانون ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارتِ داخلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور محسن نقوی فریق کو بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔ سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ پی سی بی کے چیئرمین تھے۔

شہری نے مؤقف اپنایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 کےتحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔ لاہور ہائی کورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

Recent Posts

کلی پابندہ خان،مریم کالونی میں واسا کی نااہلی اور غفلت کے باعث علاقہ مکین پینے کے پانی سے محروم ہوچکے ہیںسید ناصر اآغا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی سیکٹریری اطلاعات سید ناصر اغا نے بیان…

2 mins ago

کراچی کے قبرستان سے انسانی دھڑ برآمد، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے قائد آباد شیرپاؤ کالونی میں قبرستان سے انسانی دھڑ ملا…

4 mins ago

لاہور ڈیفنس میں سیلون مالکن و ماڈل پر حملہ، خاتون کے شوہر کی عبوری ضمانت خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی سیشن عدالت نے ڈیفنس میں سیلون مالکن اور ماڈل زینب…

7 mins ago

1985کےبعد رجنی کانت کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا،کمل ہاسن

چنئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلموں کے معروف اداکار کمل ہاسن نے…

11 mins ago

این اے 231: دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 ملیر کے 4…

16 mins ago

پیٹرل پمپ بند رہیں گے،’ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس‘ کیخلاف 5جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی سے ملک گیر ہڑتال…

24 mins ago