فلم کالکی نے شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کمل ہاسن کی فلم کالکی نے باکس آفس پر اپنی ریلیز سے پہلے ہی دنیا بھر سے 300 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا اور اب فلم نے ایڈوانس بکنگ کی سائٹس پر ریکارڈ ٹکٹس کی فروخت کے ساتھ ہی فلم نے اداکار پربھاس کا شاہ رُخ خان کی فلم جوان کو پیچھے چھوڑنے کا خواب بھی پورا کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلموں کے ٹکٹس کی ایڈوانس بکنگ کی سائٹ بُک مائی شو نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کالکی 2898 AD‘ کے 90 ہزار سے زیادہ ٹکٹ صرف ایک گھنٹےمیں فروخت ہوئے جوکہ فلم کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔یہ ریکارڈ پہلے شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان‘ کے پاس تھا۔کنگ خان کی فلم ‘جوان‘ نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں 86 ہزار ٹکٹس فروخت کرنے والی پہلی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
واضح رہے کہ 600 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم ‘ کالکی 2898 AD’نے فلم انڈسٹری میں اب تک سب سے زیادہ بجٹ میں بننے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرکے ‘پشپا 2‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

4 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

12 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

29 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

32 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

44 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

54 mins ago