ورلڈکپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کا اہلیہ انوشکا کیلئے رومانوی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

بارباڈوس (قدرت روزنامہ)بھارت نے جنوبی افریقہ کو فائنل میں شکست دیتے ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیت لیاہے جس میں ویرات کوہلی کا سب سے اہم کردار رہا اور انہوں نے اپنی کارکردگی کا کریڈٹ اہلیہ انوشکا شرماکے نام کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں کامیابی کے بعد ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر اہلیہ انوشکا شرماہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور ساتھ انتہائی رومانٹک پیغام درج کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میری محبت آپ کے بغیر یہ کسی طرح بھی ممکن نہیں تھا ،تم مجھے عاجز رہنے میں مدد کرتی ہو اور ہمیشہ مکمل سچائی کے ساتھ حقیقت سے آشنا کرواتی ہو، میں اس کیلئے تمہار ا شکرگزار ہوں ، یہ جیت جتنی میری ہے اتنی ہی تمہاری ہے ، میں تم سے محبت کرتاہوں ۔‘‘

یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میچ میں لڑکھراتی ہوئی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور شاندار 76 رنز کی اننگ کھیل کر جیت میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم بارباڈوس میں طوفان کے باعث واپسی کیلئے روانہ نہیں ہو سکی ہے تاہم موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر ہی جہاز میں واپسی ہو گی۔

Recent Posts

این اے 231: دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 ملیر کے 4…

5 mins ago

پیٹرل پمپ بند رہیں گے،’ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس‘ کیخلاف 5جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی سے ملک گیر ہڑتال…

12 mins ago

شاداب خان نے اپنے کیریئر کی پہلی ہیٹرک کرلی

کولمبو (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے کیریئر کی…

13 mins ago

وزیر اعلیٰ کا ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے پر پیغام

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے پر اپنے…

16 mins ago

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو چینی برآمد کرنے کا سب سے بڑا کوٹہ الاٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سینیئر سیاستدان جہانگیر خان ترین کی 2 شوگر ملز…

26 mins ago

بیٹے کی شادی سے پہلے امبانی خاندان نے 50 غریب جوڑوں پر سونے، چاندی کی برسات کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی…

34 mins ago