کیا سوناکشی سنہا حاملہ ہیں ؟ شادی کے فوری بعد ہسپتال جانے کی وجہ آخر کار سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے مسلمان دوست ظہیر کے ساتھ شادی کر لی ہے تاہم اس کے بعد وہ ہسپتال میں دکھائی دیئے جس کے بعد اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کرنا شرو ع ہو گئیں لیکن اب ان کے ہسپتال جانے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے .
بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا کی شادی کے چند دن کے بعد ان کے والد شترو گھن سنہا کی طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا ، اسی دوران سوناکشی اور شوہر ظہیر کو ’ کوکیلا بین ‘ ہسپتال میں جاتے ہوئے دیکھا گیا جو کہ شتروگن سنہا کی عیادت کیلئے گئے تھے .

رپورٹ کے مطابق شتروگھن سنہا 25 جون کو کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کرنے کیلئے جیسے ہی اپنی نشست سے اٹھے تو انکا پاؤں قریبی کونے سے ٹکرا گیا اور انکی پسلیوں میں چوٹ آگئی . خوش قسمتی سے اداکارہ سوناکشی وہیں موجود تھیں جنہوں نے اپنے والد کوتھامتے ہوئے فوری طور پر طبی امداد دی .

بعدازاں جب انہوں نے ایک دن آرام کرنے کے بعد پسلیوں میں درد کی شکایت کی تو انہیں ان کے ڈاکٹر نے ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا .

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ سوشل میڈیا پر سوناکشی کے حمل سے متعلق پھیلی افواہیں بے بنیاد ہیں اور شتروگھن سنہا کو 1 جولائی کو ڈسچارج کردیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں