کیا سوناکشی سنہا حاملہ ہیں ؟ شادی کے فوری بعد ہسپتال جانے کی وجہ آخر کار سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے مسلمان دوست ظہیر کے ساتھ شادی کر لی ہے تاہم اس کے بعد وہ ہسپتال میں دکھائی دیئے جس کے بعد اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کرنا شرو ع ہو گئیں لیکن اب ان کے ہسپتال جانے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا کی شادی کے چند دن کے بعد ان کے والد شترو گھن سنہا کی طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا ، اسی دوران سوناکشی اور شوہر ظہیر کو ’ کوکیلا بین ‘ ہسپتال میں جاتے ہوئے دیکھا گیا جو کہ شتروگن سنہا کی عیادت کیلئے گئے تھے ۔

رپورٹ کے مطابق شتروگھن سنہا 25 جون کو کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کرنے کیلئے جیسے ہی اپنی نشست سے اٹھے تو انکا پاؤں قریبی کونے سے ٹکرا گیا اور انکی پسلیوں میں چوٹ آگئی۔خوش قسمتی سے اداکارہ سوناکشی وہیں موجود تھیں جنہوں نے اپنے والد کوتھامتے ہوئے فوری طور پر طبی امداد دی ۔

بعدازاں جب انہوں نے ایک دن آرام کرنے کے بعد پسلیوں میں درد کی شکایت کی تو انہیں ان کے ڈاکٹر نے ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ سوشل میڈیا پر سوناکشی کے حمل سے متعلق پھیلی افواہیں بے بنیاد ہیں اور شتروگھن سنہا کو 1 جولائی کو ڈسچارج کردیا جائے گا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ کا ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے پر پیغام

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے پر اپنے…

2 mins ago

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو چینی برآمد کرنے کا سب سے بڑا کوٹہ الاٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سینیئر سیاستدان جہانگیر خان ترین کی 2 شوگر ملز…

12 mins ago

بیٹے کی شادی سے پہلے امبانی خاندان نے 50 غریب جوڑوں پر سونے، چاندی کی برسات کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی…

19 mins ago

چاغی، 5 روز سے لاپتا شخص کی لاش پہاڑوں سے برآمد

چاغی(قدرت روزنامہ)چاغی دوگنان سے پانچ دنوں سے لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش پہاڑوں سے…

37 mins ago

دہشتگرد تنظیموں کی کارروائیوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی باعث تشویش ہے، صوبائی وزرا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

43 mins ago

بیوٹمز بس حادثے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز بس حادثے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔…

50 mins ago