مینار پاکستان واقعہ؛ ٹک ٹاکر خاتون کیس سے پیچھے ہٹ گئی، ملزمان کو معاف کردیا


لاہور(قدرت روزنامہ) مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔ سیشن عدالت لاہور میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے مقدمے کی پیروی نہ کرنے کا بیان عدالت میں قلمبند کراتے ہوئے بیان حلفی پیش کردیا۔
ایڈیشنل سیشن جج گل عباس نے کیس کی سماعت کی تو عائشہ نے بیان دیا کہ میں نے اللہ اور اسکے رسول کی رضا کی خاطر تمام ملزمان کو معاف کر دیا، مجھے ملزمان کے بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، میں آزادانہ طور پر اپنی رضامندی اور بغیر کسی خوف کے اپنا بیان عدالت میں قلمبند کروا رہی ہوں۔
عامر سہیل عرف ریمبو سمیت بارہ ملزمان نے مقدمے میں بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔ عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں اور مدعیہ کے بیان پر دلائل کے لیے وکلا کو 26 اگست کو طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہجوم کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا واقعہ اگست 2021 میں ہوا تھا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تھا۔ تھانہ لاری اڈا پولیس نے خاتوں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Recent Posts

اڈیالہ جیل میں دہشتگردی سے نمٹنے کی بڑی مشق آج ہوگی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دہشتگردوں سے نمٹنے کی بڑی مشق آج کی جائے…

3 mins ago

آبپارہ کیس:بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ آبپارہ میں…

5 mins ago

بلوچستان؛ گزشتہ مالی سال آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3 ارب 39 کروڑ اضافی خرچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3…

12 mins ago

بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان لانے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ سلمان بٹ نے زبردست مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں…

27 mins ago

ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے کیس میں شوہر کی عبور ی ضمانت خارج

لاہور(قدرت روزنامہ ) سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے کیس…

31 mins ago

لیموں سے لدے ٹرک میں ’گائے‘ کی موجودگی کا الزام لگا کر ہندو لڑکوں پر بدترین تشدد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست راجستھان میں مشتعل گاؤ رکشکوں نے مویشیوں کی نقل و…

35 mins ago