دیپک چاہر نامی بھارتی کرکٹر نے میچ کے اختتام کے بعد اسٹیڈیم میں موجود اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کی جس پر اُن کی گرل فرینڈ نے فوراََ ’ہاں‘ کہہ دی . علی ظفر کو نیدرلینڈز سے شادی کی پیشکش بھارتی کرکٹر نے گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وہ اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرتے ہیں تو وہ حیران رہ جاتی ہے . دیپک چاہر اپنی گرل فرینڈ کو سب کے سامنے انگوٹھی پہناتے ہیں جس کے بعد اُن کی گرل فرینڈ بھی اُنہیں انگوٹھی پہناتی ہیں . انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر نے کیپشن میں لکھا کہ ’خاص لمحہ . ‘ بھارتی کرکٹر کی پوسٹ کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے اُن کے لیے خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے .
. .View this post on Instagram