آئی پی ایل: میچ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹر نے لڑکی کو پروپوز کردیا

(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کے ہاتھوں شکست کے باوجود چنئی سُپر کنگز (سی ایس کے) کے کھلاڑی دیپک چاہر نے اسٹیڈیم میں اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 سیزن کے میچ میں پنجاب کنگز نے چنئی سُپر کنگز کو شکست دی جس کے بعد جہاں پوری ٹیم اُداس تھی وہیں ٹیم کے ایک کھلاڑی نے اپنی ٹیم کی ناکامی کو یادگار دن میں تبدیل کردیا۔

دیپک چاہر نامی بھارتی کرکٹر نے میچ کے اختتام کے بعد اسٹیڈیم میں موجود اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کی جس پر اُن کی گرل فرینڈ نے فوراََ ’ہاں‘ کہہ دی۔

علی ظفر کو نیدرلینڈز سے شادی کی پیشکش

بھارتی کرکٹر نے گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وہ اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرتے ہیں تو وہ حیران رہ جاتی ہے۔

دیپک چاہر اپنی گرل فرینڈ کو سب کے سامنے انگوٹھی پہناتے ہیں جس کے بعد اُن کی گرل فرینڈ بھی اُنہیں انگوٹھی پہناتی ہیں۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر نے کیپشن میں لکھا کہ ’خاص لمحہ۔‘

بھارتی کرکٹر کی پوسٹ کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے اُن کے لیے خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

1 min ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

35 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

44 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں…

54 mins ago

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

1 hour ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

2 hours ago