بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں کی واپسی کو روک دیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں کی واپسی کے عمل کو روک دیا گیا .
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر 7رکنی کمیٹی کسی بھی رہنما کی شمولیت کا فیصلہ کرے گی،قیادت کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کے معاملات کو روک دیا گیا،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماوں کی واپسی کا فیصلہ ہو گا .

ذرائع کاکہنا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کرینگے،کمیٹی میں اسد قیصر، حامد خان اور شہریار آفریدی شامل ہونگے،کمیٹی میں بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہونگے،پارٹی خواتین کی واپسی کے معاملات کو دیکھنے کے لئے ایک خاتون ممبر کو بھی شامل کیا جائے گا . ذرائع کاکہنا ہے کہ کمیٹی میں شاندانہ گلزار خواتین کے کیسز اور پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ دینگی،کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجے گی جو فیصلہ کرینگے .

. .

متعلقہ خبریں